اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کی جانب سے

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے پہلے بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول کا اعلان

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے پہلے بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول کا اعلان

ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ’’ یوم قدس، یوم وحدت و مزاحمت امت اسلامی‘‘ کے عنوان سے پہلے انٹرنیشنل کارٹون فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ’’ یوم قدس، یوم وحدت و مزاحمت امت اسلامی‘‘ کے عنوان سے پہلے انٹرنیشنل کارٹون فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیسٹیول جو ابنا کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے دو شعبوں میں منعقد ہو گا؛

۱: اصلی شعبہ’’عالمی قدس ڈے‘‘ ۔

۲: خصوصی شعبہ’’ فلسطین کی فراموشی کے لیے تکفیریت کی چال‘‘۔

اعلانیہ کا ترجمہ درج ذیل ہے:

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عالمی یوم القدس کا بین الاقوامی کارٹون میلہ؛

یوم القدس؛ امت اسلامی کی وحدت و مزاحمت کا دن

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"عالمی یوم القدس دشمنان اسلام کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے سامنے امت اسلامی کے احتحاج و مزاحمت کا دن ہے"۔

رہبر انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

(13 اکتوبر 2006)

باسمہ تعالی

ماہ مبارک رمضان سنہ 1435 ہجری قمری کے موقع پر "اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا"، "فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کمیٹی" اور "جامع اسلامی آرٹ ویب سائٹ" کے تعاون سے ـ یوم القدس؛ اسلامی امت کی وحدت و مزاحمت کا دن" کے عنوان سے ـ عالمی یوم القدس کے پہلے بین الاقوامی کارٹون میلے کا اہتمام کررہی ہے۔

یہ میلہ ذیل کے دو حصوں میں منعقد کیا جارہا ہے:

ـ حصۂ اول: "عالمی یوم القدس"

ـ خصوصی حصہ: "فلسطین کو فراموشی کےسپرد کرانے کی تکفیری سازشیں" 

 

ضوابط:

1۔ کارٹونسٹ اپنے فن پاروں کو دونوں حصوں ـ یعنی (عالمی یوم القدس) اور خصوصی حصے (بعنوان "فلسطین کو فراموش کے سپرد کرانے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی سازشیں) میں شرکت کرنے کے لئے ارسال کریں۔ 

 

2۔ ہر کارٹونسٹ زیادہ سے زیادہ تین فن پارے مقابلے میں بھجوا سکتا ہے۔

 

3۔ ہر فن پارے کا سائز A4 فارمیٹ jpg اور ریزالوشن 300 dpi ہونا چاہئے۔

 

4۔ فن پارے تخلیق کرنے کے لئے کسی بھی تکنیک کا انتخاب آزاد ہے۔

 

5۔ فن پارے، ذیل کے نمونے کے مطابق، اور ان کے نام انگریزی میں ہونے چاہئے۔

 

تخلیق کار کا نام اور خاندانی نام ـ فن پارے کا نمبر شمار ـ ٹیلی فون نمبر

 

جیسے: Amir Amiri-01-09120000000.jpg

 

6۔ فن پارے، مقابلے میں شرکت کا فارم، قومی کارڈ کی نقل (صرف ایرانیوں کے لئے) یا پاسپورٹ کی نقل (غیر ملکیوں کے لئے)، "میلے کے ایمیل پتے پر منسلک فائل کے طور پر" یا "کمپیکٹ ڈسک (سی ڈی) کی شکل میں سیکریٹری ایٹ کے پتے پر" ارسال ہونے چاہئے۔

 

7۔ سیکریٹری ایٹ، صرف اس شخص کو تخلیق کار کے طور پر پہچانے گا جو انہیں ارسال کرے گا، اور اگر ثابت ہوجائے کہ فن پارے کا تعلق کسی اور سے ہے، تو وہ فن پارہ میلے سے حذف کیا جائے گا۔

 

8۔ کارٹون تازہ اور نیا ہونا چاہئے جو اس سے قبل کسی میلے میں شرکت کے لئے نہ پیش کیا گیا ہو۔ اس شرط کی عدم رعایت کی صورت میں فن پارے کو مقابلے میں شریک نہیں کیا جائے گا اور ممکنہ انعام واپس لیا جائے گا۔

 

 

9۔ میلے میں پیش کئے جانے والے کارٹونوں کے استعمال کا بہرکیفیت، سیکریٹری ایٹ کے لئے محفوظ ہے۔

 

10۔ میلے کا سیکریٹری ایٹ فن پارے شرکاء کو واپس نہیں لوٹائے گا۔

  

11۔ تمام شرکاء کو میلے میں شرکت کا سرٹیفیکیٹ عطا کیا جائے گا۔

 

12۔ فن پارے بھیجنا، متذکرہ ضوابط کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

 

انعامات:

 

اصلی حصے کے انعامات (ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے لئے): 

 

رتبۂ اول: اعزازی ڈپلومہ بمع 1500 ڈالر نقد انعام۔

دوسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ اور بہار آزادی کا ایک سکہ

تیسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ اور بہار آزادی کا نصف سکہ

 

خصوصی حصے کے انعامات (ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے لئے)

 

رتبۂ اول: اعزازی ڈپلومہ بمع 2000 ڈالر نقد انعام۔

دوسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ اور بہار آزادی کے دو سکے

تیسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ اور بہار آزادی کا ایک سکہ

      

فن پاروں کی ترسیل:

 

فن پارے ارسال کرنے کی مدت:

سیکریٹری ایٹ میں فن پاروں کی وصولی کی زيادہ سے زيادہ مدت 22 جولائی 2014 تک ہے۔

 

ارسال کی کیفیت:

شرکاء برقی پتے نیز ڈاک کے ذریعے اپنے فن پارے بھجوا سکتے ہیں:

 

برقی پتہ:  cartoon@islamicartz.com

 

ڈاک پتہ: ایران، قم، بلوار جمهوری اسلامی، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، دوسری منزل، جامع اسلامی آرٹ ویب سائٹ، قدس کارٹون و پوسٹر کارٹن۔

 

مقابلے کے لئے شرکت فارم: 

 

شرکت فارم کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں: 

 

سیکریٹری ایٹ سے رابطہ:

 

فون:  32131250-25-98+ (ساعت تماس از 10 صبح تا 17، غیر از روزهای تعطیل)

 

فیکس: 32131250-25-98+

 

ایس ایم ایس نمبر: 30006954

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110 ـ 242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram