عراق؛ زائرین اربعین کی حفاظت کے لیے چوبیس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

عراق؛ زائرین اربعین کی حفاظت کے لیے چوبیس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

عراق کے اعلی عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا میں خصوصی سیکورٹی اقدامات انجام دئے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے فرات آپریشن کمان نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے موقع پر کربلائے معلی میں چوبیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ فرات آپریشن کے کمانڈر جنرل قیس المحمداوی نے بتایا ہے کہ سیکورٹی انتظامات میں عوامی رضاکار فورس کا بھی بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنرل قیس المحمداوی نے کہا کہ داعش دہشت گرد موصل آپریشن کو متاثر کرنے کے لئے کربلائے معلی کی جانب روانہ زائرین کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم عراقی افواج ان کا مقابلہ کرنے اور انہیں شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور خاندان عصمت و طہارت کے دسیوں لاکھ عقیدتمند عراق اور دوسرے ممالک سے پائے پیادہ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں جن کی حفاظت کے لئے ہر سال خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے والی خواتین کو معاشرے میں مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے.


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram