ووشو کے عالمی یوتھ مقابلے، سات طلائی تمغوں کے ساتھ ایران دوسرے نمبر پر

ووشو کے عالمی یوتھ مقابلے، سات طلائی تمغوں کے ساتھ ایران دوسرے نمبر پر

ایران کی ووشو ٹیم نے نوجوانوں کے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے لڑکوں اور لڑکیوں کی ووشو ٹیم نے ساندا اور تالو دونوں شعبوں میں مجموعی طور پر سونے اور چاندی کے سات سات جبکہ کانسی کے پانچ تمغے حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

لڑکیوں کے مقابلے میں ایران کی زہرا کیانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکیلے ہی سونے کے دو اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔ سونے کے انیس اور چاندی کے تین تمغوں کے ساتھ چین پہلے نمبر پر رہا۔

ووشو کے عالمی یوتھ مقابلے گزشتہ جمعرات کو بلغاریہ کے شہر بورگاس میں شروع ہوئے تھے۔ تین ستمبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں دنیا کے اکیاون ملکوں کی نوجوان ٹیمیں شریک تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram