ریو اولمپک میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ جیت لیا

ریو اولمپک میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ جیت لیا

اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اٹھارہ سالہ خاتون ایتھلیٹ کیمیا علی زادے نے ریو اولمپک دوہزار سولہ کے دوران ٹیکوانڈو کے مقابلوں میں اپنی سوئڈش حریف نیکیتا گلاسنووچ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ اس طرح انھیں اولمپک کی تاریخ میں ایران کی جانب سے تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ کیمیا علی زادے نے ستاون کلو سے کم کے مقابلوں میں اپنی سوئیڈش حریف کو پانچ صفر سے ہرایا۔انہوں نے اس سے قبل اپنے کروٹ اور تھائی حریفوں کو شکست دی تھی جبکہ اپنی ہسپانوی رقیب سے صرف ایک پوائنٹ سے ہاری تھیں۔ ریو اولمپک دوہزار سولہ میں اب تک ایران نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے دو طمغے حاصل کیے ہیں جبکہ کشتی اور ٹیکوانڈو کے مقابلوں میں کانسی کے تین تمغے حاصل کیے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram