ایرانی قومی ٹیم کی والی بال اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں زبردست فتح

ایرانی قومی ٹیم کی والی بال اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں زبردست فتح

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے پولینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر برازیل میں ہونے والے ریو 2016 اولمپک کے مقابلوں کیلئے کوالفائی کرلیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی قومی والی بال ٹیم نے پولینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر برازیل میں ہونے والے ریو 2016 اولمپک کے مقابلوں کیلئے کوالفائی کرلیا.

قومي والي بال ٹيم نے آج ہفتے كے روز اولمپك كواليفائنگ كے مقابلوں ميں اپني فتح كا سلسلہ جاري ركھتے ہوئے آخري مرحلے ميں پولينڈ ٹيم كے خلاف كاميابي حاصل كي.

اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي والي بال ٹيم نے 52 سال كے بعد اولمپك مقابلوں كيلئے كوالفائي كيا ہے.

برازيل 2016 اولمپيك والي بال كے كواليفائنگ مقابلے جاپاني دارالحكومت ٹوكيو ميں منعقد ہو رہے ہيں جس كے پيچھلے مرحلے ميں ايران نے چين كو شكست دے دي تھي.

اين مقابلوں ميں ايران كي قومي والي بال ٹيم صرف فرانسيسي ٹيم سے شكست كھائي اور اس كے بعد ايراني كھيلاڑيوں نے آسٹريليا، كينيڈا، جاپان، چين اور اب پولينڈ كے مقابلے ميں فتح حاصل كي ہيں.

ايراني والي بال كے كھيلاڑيوں نے پولينڈ كيخلاف تين،ايك سے برتري حاصل كي اور ريو 2016 اولمپك مقابلوں ميں اپني شركت يقيني بنائي.

ارجنٹينا سے تعلق ركھنے والے ريفريوں نے ايران اور پولينڈ كے درميان ہونے والے مقابلے ميں اپنے فرائض سرانجام دئے.

ايران اور پولينڈ كے والي بال ٹيموں نے اب تك 14 ميچز كھيلے ہيں جن ميں سے ايران نے پانچ اور پولينڈ نے 9 بار فتح حاصل كي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram