مشہد مقدس میں ایک برازیلی خاتون کا قبول اسلام

مشہد مقدس میں ایک برازیلی خاتون کا قبول اسلام

برازیل کی ایک خاتون نے مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آستانہ قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے شعبے کے سربراہ محمد رضا رضائی نے بتایا کہ صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر رافائلی نام کی برازیل کی خاتون امام رضا علیہ السلام کے حرم میں مشرف بہ اسلام ہوئی اور اس نے اپنی زبان پر شہادتین جاری کیا-

امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں غیر ملکی زائرین کے شعبے کے سربراہ رضائی نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والی برازیل کی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے دین اسلام کو تحقیق اور مطالعے کے بعد قبول کیا ہے- اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے شیعہ مذہب پر خاص طور سے تحقیق کی جس کے بعد اسلام قبول کیا- مذکورہ برازیلی خاتون کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے بھی اس بات کا باعث بنے کہ وہ جلد سے جلد اسلام قبول کرے۔

مذکورہ برازیلی خاتون کا کہنا ہے دین اسلام سے اس کی آشنائی برازیل کے شہر ریوڈوجنیرو میں امام حسین علیہ السلام نامی اسلامی مرکز کے ذریعے ہوئی-

واضح رہے کہ ہر سال خاصی تعداد میں غیر مسلم زائرین امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہو کرمشرف بہ اسلام ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکی اور یورپی شہریوں کی ہوتی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram