ایران کی والیبال ٹیم نے ایکبار پھر دی امریکہ کو تین صفر سے شکست

ایران کی والیبال ٹیم نے ایکبار پھر دی امریکہ کو تین صفر سے شکست

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے دوسری مرتبہ امریکہ کو شکست دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال کی قومی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو دوسری مرتبہ سنگین شکست سے دوچار کردیا۔

والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں میں اتوار کی رات ایران کی ٹیم نے امریکا کی قومی ٹیم کو مسلسل تین سیٹ میں شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پچیس بیس کا اسکور حاصل کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں پچیس اکیس اور تیسرے سیٹ میں پچیس انیس سے امریکا کی والیبال کی ٹیم کو بھاری شکست سے دوچار کردیا۔  یاد رہے امریکا کی والیبال ٹیم کا شمار، دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram