قائد انقلاب اسلامی کے گھر پر مجلس عزا کا انعقاد

قائد انقلاب اسلامی کے گھر پر مجلس عزا کا انعقاد

شب جمعہ حسینہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس سید الشہداء کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد اعلی حکام اور ہزاروں کی تعداد میں عزادار سید الشہداء نے شرکت کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے عاشور کے بعد قیام حسینی کے مقصد اور اس کے انتشار کی جانب اشارہ کیا اور کہا واقعے کربلاء کے بعد امام سجاد اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے قیام حسینی کے مقاصد کو دنیا میں عام کیا۔ خطیب ممبر حسینی حجت الاسلام و المسلمین نےکہا کہ ان دو ہستیوں نے بہت ہی اچھے اور متاثر طریقے سے معاشرے میں پھیلی گمراہی کو دور کیا اور واقعے کربلاء کی حقیقت اور نشیب و فراز سے عوام کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا حضرت امام زین العابدین اور حضرت زینب نے کوفہ، شام اور مدینہ میں مختلف انداز سے تبلیغ کی کیونکہ ان شہروں کے عوام مختلف تھے۔ خطیب حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت زینب اور امام سجاد نے معاشرے کی حالات کو مد نظر رکھ کر تبلیغ کی، کہا کہ اہل کوفہ، اہل بیت رسول کی اچھی معرفت رکھتے تھے اسی لئے حضرت زینب نے کوفے میں داخل ہوتے ہی اہل کوفہ کی مذمت اور ملامت کی اور ان کو دھوکہ باز، وعدہ شکن اور مکار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں حضرت زینب کی تبلیغ کا انداز بدلہ ہوا تھا انہوں نے شام والوں کو اہل بیت عصمت و طہارت کی فضیلت سے آگاہ کیا کیونکہ وہ اہل بیت پیغمبر کی معرفت نہیں رکھتے تھے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram