رہبر انقلاب کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو پہلا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد

رہبر انقلاب کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو پہلا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی آزاد کشتی کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور ٹیم کے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور  اسکے عہدہ داروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی کپ مقابلوں میں چیمپئن بننے اور پہلا مقام حاصل کرنے پر کشتی ٹیم کے پہلوانوں اور کشتی کے عہدہ داروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،عالمی سطح پر ہمارے فرزندوں نے ایک بار پھر مقام حاصل کرکے ایرانی قوم کو سرافراز اور سربلند کیا ہے اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

واضح رہے کہ فری اسٹائل کشتی کے تینتالیسویں عالمی مقابلوں کا آغاز امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں واقع فوروم اسٹیڈیم میں اتوار کے روز ہوا تھا- اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان فائںل مقابلہ ہوا- اس مقابلے میں ایران کی ٹیم نے امریکی ٹیم کو پانچ تین سے شکست دے کر عالمی چمپیئن شپ جیت لی- اس سے قبل ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بیلاروس، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیموں کو آٹھ صفر ، سات ایک اور سات ایک سے شکست دی تھی- اسلامی جمہوریہ ایران فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں چھٹی بار عالمی چیمپئین بنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram