آسٹریلیا : پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی ختم

آسٹریلیا : پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی ختم

آسٹریلیا میں حجاب لینے والی خواتین کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر پارلیمنٹ میں علیحدہ گیلری میں بیٹھیں گی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سڈنی: آسٹریلوی حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم خواتین کے حجاب پہنے پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے حجاب پر لگائی گئی پابندی آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کی مداخلت کے بعد اٹھائی گئی ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے مطابق حجاب لینے والی خواتین پارلیمنٹ کے کسی بھی حصے میں آ سکتی ہیں، تاہم انہیں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حجاب اٹھا کر شناخت کرانا ہو گی۔

رواں ماہ دو اکتوبر کو ڈپارٹمنٹ آف پارلیمنٹری سروسز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں حجاب لینے والی مسلم خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اسپیکر برون وائن بشپ اور سینیٹ کے صدر اسٹیفن پیری نے حجاب لینے والی خواتین پر لازم کیا تھا کہ وہ ایوان میں بیٹھنے کے بجائے پبلگ گیلری میں بیٹھیں گی، جہاں عموماً پارلیمنٹ کے دورے پر آنے والے اسکول کے بچوں کو بٹھایا جاتا تھا۔

یہ اقدام (داعش) کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث سیکیورٹی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram