افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات

  • News Code : 786594
  • Source : dawnnews
Brief

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خفیہ مذاکرات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خفیہ مذاکرات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین ایک بار پھر افغانستان میں امن کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحا میں خفیہ بات چیت ہوئی ہے۔
نہ تو افغان حکومت اور نہ ہی طالبان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔اس بارے میں واحد بیان ایک افغان اہلکار کا سامنے آیا ہے جنھوں بتایا ہے کہ افغان انٹیلجنس کے سربراہ معصوم ستانکزئی اس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالمنان نے کی۔ ملا عبدالمنان طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بھائی ہیں،اخبار کے مطابق ایک طالبان اہلکار نے امید ظاہر کی ہے کہ ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب جلد ہی دوحہ میں افغان حکومتی وفد سے مذاکرات کرنے والے گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قطر بھی ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں قطر اور سعودی عرب ، افغانستان، شام اور رعراق میں بھی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کررہے ہیں۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram