کابل میں فائرنگ، دو امریکی فوجی ہلاک، پانچ زخمی

  • News Code : 786590
  • Source : express
Brief

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے فوجیوں میں مسلح شخص کی فائرنگ میں دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور افغان فوجی وردی میں ملبوس تھا۔ کابل میں امریکی فوج کی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والا ایک فوجی اور دوسرا سویلین تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں نیٹوں کے ایک فوجی اڈے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ افغان فوج کی وردی میں ملبوس افراد کے بڑھتے ہوئے حملوں کا معاملہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے لیے ٹھوس خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے صوبہ قندھار میں فائرنگ کرکے نیٹوں کے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram