عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی

عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں منعقدہ کراٹے چیمپین شپ دوہزار سولہ کے فائنل کے مقابلوں میں ایران کی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے-

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں، آسٹریا میں تیئسویں کراٹے چیمپین شب میں ایرانی کهلاڑیوں کی اعلی کارکردگی کو سراہا اور ایرانی ٹیم کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر قوم کو مبارکباد دی-

دوسری جانب ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ساحلی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف امریکہ کو چھ گول سے شکست دے دی-

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منگل کے روز سے دنیا کے مختلف ممالک کی آٹھ ٹیموں کی شرکت سے ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے مقابلوں کا اغاز ہوا-

ایرانی قومی ٹیم بدھ کے روز ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے دوسرے مرحلے میں مصر کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی-

ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے دوسرے گروپ میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ، مصر اور روس کی ٹیمیں شامل ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram