فیفا کی تازہ ترین رینکینگ میں ایران دس درجے ترقی کر کے ستائیسویں نمبر پر پہنچ گیا

فیفا کی تازہ ترین رینکینگ میں ایران دس درجے ترقی کر کے ستائیسویں نمبر پر پہنچ گیا

فوٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا کی تازہ ترین رینکینگ میں ایران دس درجے ترقی کر کے ستائیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فیفا کی سائٹ میں رینکینگ سے متعلق جو رپورٹ درج ہے اور جس کا آئندہ جمعرات کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اس میں اکتوبر میں طے کی گئی رینکینگ میں ایران کو دس درجے ترقی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے - رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے بہترین کھیل کی بدولت فوٹبال کی عالمی درجہ بندی میں دس درجے ترقی کرکے ستائیسواں مقام حاصل کرلیا ہے - ایران کی عالمی رینکینگ میں یہ ترقی حال ہی میں ازبکستان اور جنوبی کوریا کے خلاف اس کی شاندار جیت کی بدولت حاصل ہوئی ہے- فیفا کی رینکینگ میں ایران کا ستائیسواں نمبر ایک ایسے وقت ہے جب ایشیائی ملکوں کے درمیان ایران کی فوٹبال ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے - ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی تیس بہترین ٹیموں میں جگہ بنانا کسی بھی ٹیم کے لئے ایک بڑا کارنامہ ہے - فیفا کی رینکینگ میں ارجنٹینا بدستور دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے، جرمنی دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیائے فوٹبال کی بہترین تیس ٹیموں میں ایران کے علاوہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram