ایران کی فٹسال ٹیم نے پانچ بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کو شکست دے دی

ایران کی فٹسال ٹیم نے پانچ بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کو شکست دے دی

ایران کی قومی فٹ سال ٹیم نے پانچ بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کی ٹیم کو شکست دے کر کولمبیا میں ہونے والے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی فٹسال ٹیم کہ جو پانچ بار عالمی کپ جیت چکی ہے کوارٹر فائنل میں پینلٹی ککس پر ایران سے ہار گئی۔

دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں تین تین گول کیے تھے اور اس طرح یہ مقابلہ برابر رہا تھا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور اس طرح نوبت پینلٹی ککس تک پہنچی۔

پینلٹی ککس میں ایران نے برازیل کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا اور مجموعی طور پر چھے کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایران کی قومی فٹسال ٹیم کا سیمی فائنل میں پیراگوائے کی ٹیم سے مقابلہ ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram