ریو پیرالمپیک: ایران نے فٹ بال میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

ریو پیرالمپیک: ایران نے فٹ بال میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سات رکنی فٹبال ٹیم نے ریو پیرالمپیک میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیت لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ڈیوڈورو اسٹیڈیم میں ایران اور یوکرین کے درمیان ہونے والا فائنل میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں یوکرین نے ایران کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس طرح ایران نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی میڈل کا حق دار قرار پایا۔ جبکہ برازیل نے ہالینڈ کو تین ایک سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایران کے اس سلور میڈل حاصل کرنے سے پیرالمپیک گیمز میں اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد اکیس ہو گئی۔ ایران نے اب تک سونے کے سات، چاندی کے آٹھ اور کانسی کے چھے تمغے جیتے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram