ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی قطر کی ٹیم پر شاندار فتح

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی قطر کی ٹیم پر شاندار فتح

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسکوائر میں ہونے والے فٹبال میچ میں قطر کی قومی فٹبال ٹیم کوصفر کے مقابلے 2 گولوں سے شکست دیدی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسکوائر میں ہونے والے فٹبال میچ میں قطر کی قومی فٹبال ٹیم کوصفر کے مقابلے 2 گولوں سے شکست دیدی۔ایران اور قطر کی قومی فٹبال ٹیموں نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں پہنچنے کے لئے مقدماتی فائنل میں ایکدوسرے کے خلاف اپنی طاقت کا مظا ہرہ کیا ہے 90 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن ایرانی ٹیم نے اضافی وقت میں قطر کی قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 2 گولوں سےکراری شکست دیدی ۔ ایران کی طرف سے رضا قوچان نژاد اور علی رضا جہانبخش نے ایک ایک گول کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram