ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

تہران میں ہونے والے ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ایران کی جونیئر ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنے حریف جاپان کو پینسٹھ کے مقابلے میں اکہتر پوائنٹ سے شکست دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ہونے والے ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ایران کی جونیئر ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنے حریف جاپان کو پینسٹھ کے مقابلے میں اکہتر پوائنٹ سے شکست دے دی۔ ایران کی جونیئر باسکٹ بال ٹیم نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کو شکست دے کر عالمی مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ ایران کی جونیئر ٹیم نے تیسری بار ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے سن دو ہزار چار میں ہندوستان میں اور دو ہزار سات میں تہران میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں بھی سونے کے طمغے حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران، جاپان اور جنوبی کوریا آئندہ سال مصر میں ہونے والے باسکٹ بال کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram