محمد رسول اللہ(ص) فیلم ریلیز ہو گئی+ تصاویر

رسول اکرم (ص) کی حیات طیبہ کے بارے میں ایران میں تیار ہونے والی فلم محمد رسول اللہ بیک وقت ایران اور کینیڈا میں ریلیز ہوگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف ایرانی فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی تیارہ کردہ فلم محمد رسول اللہ (ص)، سات سال کے عرصے میں فلمائی گئی ہے۔ اس فلم میں آنحضرت (ص) کی زندگی کے ابتدائی چند سال کے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے جو ایران میں تیار شدہ کسی بھی فلم کے لئے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔ ہدایت کار مجید مجیدی نے بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ فلم آنحضور (ص) کی حیات طیبہ اور دین اسلام کے بارے میں تحریف شدہ نظریات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں فلم بندی اور آواز کی ریکارڈنگ کے جدید ترین طریقوں اور ٹیکنیکوں سے کام لیا گیا ہے جبکہ ایران کے بہترین اداکاروں نے اس فلم میں حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کے محمد رسول اللہ (ص) فلم، جمعرات کے دن ایران کے ساتھ ساتھ مونٹرال فلم فیسٹیول میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ بعدازاں یہ فلم مختلف زبانوں اور مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram