ایران کشتی کے مقابلوں میں عالمی چیمپیئن

ایران کشتی کے مقابلوں میں عالمی چیمپیئن

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی یوتھ ٹیم نے کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوتھ فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلے برازیل میں ہوئے۔ یہ مقابلے اتوار کے دن اختتام پذیر ہوئے۔ فری اسٹائل کشتی کے ان مقابلوں میں ایرانی یوتھ ٹیم نے سونے کے دو اور چاندی کے چار میڈل حاصل کئے۔ ایرانی ٹیم باسٹھ پوائنٹ حاصل کر کے مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گئی۔ جمہوریہ آذربائیجان، روس اور امریکا کی فری اسٹائل کشتی کی یوتھ ٹیموں نے بالترتیب اٹھاون، انچاس اور چالیس پوائنٹ کے ساتھ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram