رہبرمعظم کی ایشین پیراگیمزمیں ایرانی کھلاڑيوں کی کامیابی پرمبارکباد

رہبرمعظم کی ایشین پیراگیمزمیں ایرانی کھلاڑيوں کی کامیابی پرمبارکباد

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ کے خط کے جواب میں فرمایا: آپ عزیزوں کی ان مایہ ناز اور قابل فخر کامیابیوں پر بہت خوشی ہوئي اورآپ سب عزیزوں کوسلام پیش کرتاہوں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذورکھلاڑیوں کے قافلہ کی جنوبی کوریا کے اینچئون کے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی کے پیش نظر قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ جناب خسروی وفا نے جنوبی کوریا میں  2014 کےایشین پیرا مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کامیابی اور 120 میڈل حاصل کرنے پررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں مبارک باد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ کے خط کے جواب میں فرمایا: آپ عزیزوں کی ان مایہ ناز اور قابل فخر کامیابیوں پر بہت خوشی ہوئي اورآپ سب عزیزوں کوسلام پیش کرتاہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

آپ عزیزوں کی مایہ ناز اور قابل فخر کامیابیوں پر بہت خوشی ہوئی  اور تمام میدانوں میں جوانوں کی ہمت اور عزم کے ساتھ اسی قسم کے گرانقدر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ آپ سب جوانوں کو سلام پیش  کرتاہوں، معنویات کے ساتد قلبی لگاؤ کی قدر کیجئے، اللہ تعالی آپ کا حامی اور مددگار ہے۔

سید علی خآمنہ ای

3/آبان / 1393


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram