ایرانی پہلوانوں نے دلائے مزید طلائی تمغے

ایرانی پہلوانوں نے دلائے مزید طلائی تمغے

جنوبی کوریا کے انچيون میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ایرانی پہلوانوں نے منگل کو دو طلائی تمغے سمیت تین تمغے حاصل کئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے انچيون میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ایرانی پہلوانوں نے منگل کو دو طلائی تمغے سمیت تین تمغے حاصل کئے۔ یہ دونوں طلائی تمغے ایران کے گريكو رومن کشتی کے پہلوانوں حبیب اللہ اخلاقی اور مہدی عليياري نے حاصل کئے۔ اسی طرح احسان حددادي نے ڈسک پھینکنے میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ مسعود حجي زوارہ نے تائیکوانڈو میں اپنے حریف شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ گيارہویں دن کے کھیل کے اختتام پر ایران 14 طلائی تمغہ جیت چکا ہے۔

اس وقت ایران کی ٹیم 14 طلائی، 11 چاندی اور 10 تانبے کے تمغوں اورمجموعی 35 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ چین، جنوبی کوریا اور جاپان بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram