اسلام آباد

سائبر حملے سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بند

  • News Code : 404476
  • Source : hazaratribe
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرسائبر حملہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کا ڈیٹا کی سیکیورٹی کےلیے ویب سائٹ محفوظ سرور پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ ملک بھرمیں 3 ہزار126 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

ابنا: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرکل سے سائبرحملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چند روزمیں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کی جانی ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے ڈیٹا کی سیکیورٹی کےلیے ویب سائٹ محفوظ سرور پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ عارضی طورپربند کردی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا محفوظ ہے۔ جلد نئے سرورپربحال کردیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آج صبح سے اب تک 1500 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اب تک ملک بھر میں 3 ہزار 126 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سے 946 امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔ کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیےالیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں سے نادہندگان کی فہرست مانگ لی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ان سے تعاون کیا جائے۔......./169

Download FILES


8th Conference of Imamia Medics Intrnational
کنگره جریان‏های تکفیری