امریکہ میں گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 196 واقعات

  • News Code : 804781
  • Source : express
Brief

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 35 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 35 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر سے گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 196 واقعات درج ہوئے ہیں جن میں کم از کم 35افراد ہلاک اور114 زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور فلوریڈا میں پیش آئے۔امریکہ کے اس مرکز نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ 2017 کے آغاز سے لے کر اب تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا 1840 سو چالیس واقعات پیش آئے جن میں تقریبا 480 افراد ہلاک اور 920 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram