تہران کے خلاف ہنگامی حالت اور پابندیاں برقرار رکھنا لازمی ہیں: اوبامہ

  • News Code : 804774
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے کانگریس کو ایک خط میں لکھا تھا کہ ایران کے حوالے سے 14 نومبر 1979 کو نافذ کی گئی ہنگامی حالت میں مزید ایک سال توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر اوباما نے ایران کے حوالے سے بنائی گئی ہنگامی حالت کو مزید ایک سال کے لئے توسیع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی پالیسیاں خطے میں امریکی مفادات کے خلاف ہیں لہذا تہران کے خلاف ہنگامی حالت اور پابندیاں برقرار رکھنا لازمی ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ ہفتے کانگریس کو ایک خط میں لکھا تھا کہ ایران کے حوالے سے 14 نومبر 1979 کو نافذ کی گئی ہنگامی حالت میں مزید ایک سال توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اوباما نے اس ملک کی کانگریس کے نام ایک مراسلے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ابھی تہران کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات معمول پر نہیں آئے ہیں، ایران سے متعلق ہنگامی حالت کے قانون کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ منگل کے روز اس مراسلے میں کانگریس کو لکھا کہ ہنگامی حالتوں کے قومی قانون 202 (D ) کی بنیاد پر ایران سے متعلق قومی ہنگامی حالت کہ جس کا چودہ نومبر سنہ 1979 میں نفاذ عمل میں آیا تھا،

اوباما کا مزید کہنا ہے کہ  امریکہ کے ایران کے ساتھ روابط معمول پر نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کے بارے میں بنائی گئی ہنگامی حالت میں مزید ایک سال توسیع دینا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram