امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروپیگنڈے کو غلط قراردیدیا

  • News Code : 786592
  • Source : dawn
Brief

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہیں۔ ٹرمپ بہانے بازی بند کردیں۔
امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر کی تعریفوں کو بھی غیر معمولی قرار دیا۔
خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد تنقید کی زد میں آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن کے حق میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس الزام پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کو ئی ہارنے لگے اور کسی پر ذمہ داری ڈالنا شروع کردے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وہ خصوصیات نہیں جو اس کام کے لئے درکار ہوتی ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram