خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد وکی لیکس کے بانی کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

  • News Code : 786589
  • Source : express
Brief

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔
ایکوڈاور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکواڈور اسانج کو سیاسی پناہ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم ایکواڈور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اورامریکی انتخابات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے اور کسی مخصوص امیدوار کا حامی نہیں ہے۔ ایکواڈور نے انٹرنیٹ رابطہ منقطع کرنےکی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جن میں امریکی مالیاتی ادارے گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودے بھی شامل تھے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram