پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کانفرنس

امریکی سلطلنت اب نابودی کے دہانے پر: امریکی پادری

امریکی سلطلنت اب نابودی کے دہانے پر: امریکی پادری

اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہالی وڈ کے مقابلے کے لیے ایران میدان میں نکلے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی پادری مائکل جوینز نے پیغمبر اعظم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں اس بات پر فخر کر رہا ہوں کہ یہاں پر ہوں اور میں کئی بار ایران آ چکا ہوں قم کے علماء کے ساتھ ملاقات کے لیے قم سفر کر چکا ہوں اسی طرح میں نے پیغمبر اسلام کے بارے میں مجید مجیدی کے ذریعے بنائی جانے والی فلم کے اسٹیج کو بھی دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا: ۱۹۹۷ میں جن دو چیزوں کا ہم نے مشاہدہ کیا اور وہ مادیت کے بالکل خلاف تھیں ان میں سے ایک ایران کا اسلامی انقلاب تھا اور دوسری چیز پولینڈ کا قیام تھا۔
جوینز نے کہا: اب دوبارہ تاریخ تکرار ہو رہی ہے ۲۰۱۳ سے  جو چیز ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک تاریخی حقیقت ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکی سلطنت اب نابودی کے دہانے پر ہے۔
امریکی پادری نے کہا: آج مغربی ممالک میں جنسی آزادی اور ہم جنس بازی کے خلاف گفتگو ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: جو چیز آج ہم دیکھ رہے ہیں وہ امریکا کی نابودی کا آغاز ہے اور یہ ایک ثقافتی خلا ہے اور آج وقت ہے کہ ایران میدان میں قدم رکھے اور اس خلا کو پر کرے۔
جوینز نے کہا: اب وہ وقت آ چکا ہے کہ ایران کی فلمیں عالمی سطح پر سامنے آئیں، ہالی وڈ ہر سال یہودی فنکاروں کے ذریعے فلمیں تیار کرتا ہے لیکن اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہالی وڈ کے مقابلے کے لیے ایران میدان میں نکلے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram