ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب ڈاکٹر جنتی کی موجودگی میں پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا آج صبح تہران میں آغاز ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول اور بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز آج صبح تہران ’’ سورہ حوزہ ہنری‘‘ ہال میں  ملک کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب ڈاکٹر جنتی صاحب اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین جناب اختری صاحب نیز ملکی اور غیر ملکی سیاسی ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔
اس کانفرنس میں سب سے پہلے فیسٹیول کے چیف مینیجر حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے کلی رپورٹ پیش کی جبکہ بعد از آں حجۃ الاسلام و المسلمین جناب اختری صاحب اور ایران کے معروف فنکار مجید مجیدی  نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قابل ذکرہے کہ پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے کا یہ فیسٹیول آج ۲۴ مئی کو تہران میں شروع ہوا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا اور پیر کے دن اس فیسٹیول میں حصہ لینے والوں میں سے اعلی درجات حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی صاحب خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram