نائیجیریا کی فوجی اور بوکو حرام کے درمیان شدید جھڑپیں

  • News Code : 786586
  • Source : shafaqna
Brief

نائیجیریا کے صوبے بورنو میں اس ملک کی فوج اور بوکو حرام گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج اور بوکو حرام گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تیرہ فوجی زخمی ہوئے ہیں اور کچھ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس ترجمان نے بوکو حرام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نائیجیریا کے بیس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے دو ہزار نو سے نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے شروع کئے ہیں اور اس گروہ نے اپنے حملوں کا سلسلہ علاقے کے دیگر ملکوں میں بھی شروع کر دیا ہے۔ جبکہ چاڈ، کیمرون اور نائیجیریا نے دو ہزار پندرہ میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے خلاف اپنی مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی ہے جس میں اب تک اس دہشت گرد گروہ کے بہت سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram