پاکستان کے عبوری وزیراعظم کی قائد اعظم کے مزار پرحاضری

  • News Code : 847794
  • Source : express
Brief

پاکستان کے عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پرحاضری دی ہے اور بابائے قوم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سب سے پہلے مزار قائد پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنرسندھ محمدزیبر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔
فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمدعلی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزارپرآنا قابل عزت وفخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لیے انتھک محنت کروں گا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram