یورپی رہنماؤں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا دوٹوک اعلان کر دیا

یورپی رہنماؤں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا دوٹوک اعلان کر دیا

خاتون یورپی رہنما 'فیڈریکا مغرینی' کی میزبانی میں 'برسلز' میں جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' سمیت جرمن، فرانسیسی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی اور فرانس، جرمن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس معاہدے کے ثمرات ملنے چاہئیں.

تفصیلات کے مطابق، خاتون یورپی رہنما 'فیڈریکا مغرینی' کی میزبانی میں 'برسلز' میں جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' سمیت جرمن، فرانسیسی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا.

فیڈریکا مغرینی نے مشترکہ نشست کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ایک بار پھر جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں ایرانی عوام کو اس معاہدے کے نفاذ اور پابندیوں کے خاتمے سے رونما ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں.

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے بھی اپنی 9 رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کرچکی ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے.

انہوں نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ اس بات کی ضمانت ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نوعیت پُرامن ہے اور اس مسئلے کا مشترکہ کمیشن میں بھی تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے.

خاتون یورپی رہنما نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جو چند فریقین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد میسر ہوا جس کی سلامتی کونسل نے بھی توثیق کی ہے لہذا اس معاہدے کا عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ کے نفاذ کے لئے بھی اہم کردار ہوگا.

انہوں ںے کہا کہ یورپی یونین بدستور اس معاہدے پر قائم ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جوہری امور سے متعلق پابندیوں کے خاتمے سے ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے ایرانی عوام کو زیادہ فائدہ ملے گا.

فیڈریکا مغرینی نے ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مسائل پر تشویش ہے تاہم ان کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ عالمی امن کے لئے ناگزیر ہے لہذا ہم تمام فریقین توقع رکھتے ہیں وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram