ڈونلڈ ٹرمپ کا قدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دینا تاریخ کی بہت بڑی غلطی: فرانسیسی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کا قدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دینا تاریخ کی بہت بڑی غلطی: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، فرانس کے صدر امانویل میکرون نے پیرس میں یہودیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطیٰ کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے حل میں معاون نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔
انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فرانس امریکا کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کرے گا۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی فریق یک طرفہ اقدامات سے گریز کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram