ڈونلڈ ٹرمپ عصر حاضر کے سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر ہیں: برطانوی سینئر سیاستدان

ڈونلڈ ٹرمپ عصر حاضر کے سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر ہیں: برطانوی سینئر سیاستدان

برطانوی سابق وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنام۔ برطانیہ کے نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے ، مجھے پتہ نہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے شاید انہیں بھی پتہ نہ ہو کہ کیا کررہا ہے اور کرنا چاہتا ہے.

ایران میں سیکورٹی کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے 'جیک اسٹرا' نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے تو اس سے جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کے حوالے سے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے دنیا اور بین الاقوامی برادری اس معاہدے کو بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیئے.

اسلامی جمہوریہ ایران کا دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے امریکی شرانگیزی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے نہوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ ان کو ایران کے ساتھ رابطہ نہ رکھنے پر دباؤ ڈال رہا ہے.

برطانیہ کے مشہور سیاستمدار نے مزید کہا کہ برطانیہ اور جرمن سمیت یورپی ممالک ایران کے ساتھ بینکنگ چینل کے بحالی کے لئے کوشش کررہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram