ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے

ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے

ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ 2017 میں ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں مساجد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

2006 مین ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 115 تھی اور 2017 میں یہ تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔

پروفیسر کوہلی نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ڈنمارک میں مساجد کی تعداد میں اضافہ کا سبب اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

ترکی کے ادارہ دیانت 170 مساجد میں سے 29 مساجد پر نظارت کررہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈنمارک میں آل خلیفہ کی جانب سے مساجد تعمیر کرنے پر شدید اعتراض پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قطری حکمرانوں نے ایک مسجد تعمیر کرائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram