پاک ترک بحریہ مشق ’ترگت ریز‘ اختتام پذیر

پاک ترک بحریہ مشق ’ترگت ریز‘ اختتام پذیر

پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین ہونے والی پہلی بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہوگئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشترکہ مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، نصر اور سیف سمیت کئی جہازوں نے حصہ لیا اس کے علاوہ پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور پاکستان ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔

مشق کے سی فیز کی نگرانی پاک بحریہ کے 18 اسکواڈرن کے کمانڈر کموڈور عدنان احمد نے کی جبکہ ترکی کے کونسل جنرل جناب تولگا اُکاک نے بھی اس مشق کا معائنہ کیا۔مشق کے دوران کھلے سمندر میں بحری جنگی جہازوں نے مختلف جنگی چالوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس بحری مشق کے انعقاد سےدونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ ملے گا،یہ مشق پاک بحریہ کے خطے میں امن و استحکام کے عزم اور برادر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ اچھے تعلقات کا عکاس ہے ترگت ریز دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram