نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

  • News Code : 818919
  • Source : express
Brief

نیوزی لینڈ کی پولیس نےامریکی سفارتکار سے تفتیش کرنی تھی تفتیش کی اجازت نہ ملنے پر نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی پولیس نےامریکی سفارتکار سے تفتیش کرنی تھی لیکن تفتیش کی اجازت نہ ملنے پر نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیاہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سفارتی استثنا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفارت کار کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے نہیں کیا ، جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں امریکہ واپس بھیج دیا جائے ۔
امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا اور پولیس اس سلسلے میں تفتیش کرنا چاہتی تھی تاہم امریکہ نے استثنی ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ادھر پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram