ملکہ برطانیہ نے بھی یورپ سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

  • News Code : 818275
  • Source : express
Brief

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کی توثیق کردی جس کے بعد برطانیہ کے انخلاء کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کی توثیق کردی جس کے بعد برطانیہ کے انخلاء کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ملکہ الزبتھ دوئم نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ اس بل کی باضابطہ توثیق کی جس کے تحت وزیراعظم تھریسا مے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ یوپی یونین کے لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کو استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل شروع کرسکیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے آخر تک یورپین کونسل کو خط بھیجیں گی جس میں اسے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا علیحدہ ہونے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram