مغربی ممالک، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے درپے: صدر اردوغان

مغربی ممالک، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے درپے: صدر اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو کہ اسلام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے دورے سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکاررہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنا ضروری ہے۔

القدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود اجلاس میں شرکت تسلی بخش تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram