لندن میں عزادارن سید الشہداء پر دھشتگردانہ حملہ

لندن میں عزادارن سید الشہداء پر دھشتگردانہ حملہ

لندن میں ایک شیعہ مسجد کے باہر عزاداروں پر گاڑی کے ذریعے کئے گئے دھشتگردانہ حملے میں پانچ عزادار زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹر نیوز کے مطابق لندن میں آج بروز بدھ کو علی الصباح ایسے وقت میں ایک گاڑی والی شیعہ مسجد کے باہر فٹ پاتھ پر جا رہے عزاداروں پر گاڑی چڑھا دی جب وہ مجلس عزا کے اختتام پر اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔
لندن پولیس نے اس حادثے کو دھشتگردانہ حملہ قرار دے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
میرور اخبار کی رپورٹ کے مطابق، چشم دید گواہوں نے بتایا کہ عزادار امام حسین علیہ السلام کی مجلس کر کے مسجد سے باہر نکلے کہ ایک گاڑی والا اسلام مخالف نعرے لگاتا ہوا فٹ پاتھ پر گاڑی لے کر چڑھ دوڑا اور فٹ پاتھ پر راستہ چلنے والے افراد کو کچلنے کی کوشش کی.
مسجد کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عزادار مجلس کے بعد اپنے گھروں کے لیے مسجد سے نکلے کہ گاڑی والے نے انہیں کچلے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

...............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram