لندن میں طفل کش محمد بن سلمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

لندن میں طفل کش محمد بن سلمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

محمد بن سلمان سعودی عرب کے ولی عہد مصر کے بعد لندن پہنچے ہیں جہاں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دورہ لندن کی مذمت کی ۔

محمد بن سلمان سعودی عرب کے ولی عہد مصر کے بعد لندن پہنچے ہیں جہاں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔

محمد بن سلمان نے برطانیہ کی ملکہ اور برطانوی وزیراعظم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھرحمایت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو برطانیہ کا دوست ملک قراردیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی عرب کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram