عفرین کے جنوب مشرق میں 8 ترک فوجی ہلاک

عفرین کے جنوب مشرق میں 8 ترک فوجی ہلاک

شام کی ڈیموکریٹک کرد فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر عفرین کے جنوب مشرق میں کرد فورسز نے ترک حملہ آور فوج اور وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر عفرین کے جنوب مشرق میں کرد فورسز نے ترک حملہ آور فوج اور وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں النصرہ دہشت گرد تنظیم اور ترک فوج کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سے قبل کرد فورسز نے اعلان کیا تھا کہ وہ عفیرن شہر کو ترک صدر رجب طیب اردوغان کے قبرستان میں تبدیل کردیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے 4 روز قبل شام کے سرحدی اور کرد نشین شہر پر فوجی لشکر کشی کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں کرد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترک فوج کو کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram