صومالیہ، یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ

صومالیہ، یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ

افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی قافلے پر کارسوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔ حملے میں کسی فوجی اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ حملے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔ رپورٹ کے مطابق اطالوی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram