سوچی میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز

سوچی میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز

روس کے شہر سوچی میں روس، ایران، ترکی ، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور شام کے مختلف قومی گروہوں کی موجودگي میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں روس، ایران، ترکی ، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور شام کے مختلف قومی گروہوں کی موجودگي میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں قومی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس اجلاس میں شام کے قومی گروہوں کے درمیان جامع مذاکرات متوقع ہیں جن میں شام کے بنیادی آئین پر گفتگو بھی شامل ہے۔ بعض نمائندوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اس اجلاس سے روس کے وزیر خآرجہ نے خطاب کرتے ہوئے شام میں پائدار امن کے قیام کی توقع ظاہر کی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram