روس کی جانب سے اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے کرنے کی مخالفت

  • News Code : 837626
  • Source : irib
Brief

روس کے صدر نے امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹر یکٹر کو امریکہ کے حوالے کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو کسی بھی حالت میں امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر اڈورڈ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسنوڈن مجرم نہیں ہے۔

اڈوارڈ اسنوڈن نے دوہزارتیرہ میں جاسوسی اور سیکورٹی سے متعلق ایسے بہت سے خفیہ دستاویزات، ذرائع ابلاغ کو دیئے تھے جس سے واشنگٹن کو بھاری خفت اٹھانی پڑی۔
امریکہ نے اڈورڈ اسنوڈن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور اس کا پاسپورٹ کینسل کر دیا جس کے بعد وہ ہانگ گانگ سے روس چلا گیا جہاں ایک پناہ گزیں کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہا ہے۔
امریکی حکام اور قانون دانوں نے اسنوڈن کو امریکہ کی تحویل میں دیئے جانے اور اس پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کی قومی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسی کو نقصان پہنچایا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram