روس کا شام میں دو فوجی اڈے مستقل قائم کرنے کا اعلان

روس کا شام میں دو فوجی اڈے مستقل قائم کرنے کا اعلان

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے جس کی منظوری روس کے صدر پوتین دے چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے جس کی منظوری روس کے صدر پوتین دے چکے ہیں اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے شام میں دو فوجی اڈّوں طرطوس اور حماہ میں اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
روسی چیف آف اسٹاف نے گزشتہ ہفتے ان دونوں فوجی اڈوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اب ہم نے انہیں اپنے مستقل فوجی اڈے بنانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی منظوری روسی صدر ولادیمیرپوتین پہلے ہی دے چکے ہیں۔شام میں طرطوس کے اڈے پر بیڑے کی کمک کے مرکز کی توسیع کے حوالے سے روس اور شامی حکومت کے درمیان معاہدے کی توثیق ہوچکی ہے، اس معاہدے کے تحت طرطوس کی بندرگاہ پر ایک وقت میں روس کے 11 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کی اجازت ہو گی جن میں ایٹمی توانائی سے کام کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram