جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے باعث مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے باعث مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق برلن میں تین نامعلوم افراد ترک مسلمانوں کے زیر انتظام مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے باعث مسجد کے بیرونی حصہ کو معمولی نقصان پہنچا تاہم مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
مسجد کے منتظم بیرم ترک نے برلن پولیس کو بتایا کہ 3 نقاب پوش افراد نے مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور فرار ہو گئے، آتش گیر مادہ دھماکے سے پھٹا جس کی وجہ سے مسجد کے اندر آگ بھڑک اُٹھی ، اس سے قبل کہ امدادی ادارے کارروائی کے لیے پہنچتے آگ نے مسجد کے اندورنی حصے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں تین کم عمر لڑکے ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ جرمنی میں گزشتہ چند ماہ سے مساجد اور مسلمانوں پر حملوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔ جرمن حکومت کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس مسلمانوں اور مساجد پر 950 حملے کیے گئے ہیں جن میں زیادہ تر حملے ترک مسلمانوں کی مذہبی املاک پر کیے گئے جو کہ کُرد انتہا پسندوں کی جماعت ’پی کے کے‘ کی ترک صدر طیب اردوغان کی پالیسی سے ناراضی کا اظہار ہے اور ان حملوں کے محرک مذہبی سے زیادہ سیاسی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram