جامع ایٹمی معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے یورپی ممالک ایک نیا پیکیج تیار کرنے کی کوشش میں

  • News Code : 859921
  • Source : irib.ir
Brief

یورپی ممالک تدابیر اور اقدامات کا ایک پیکج تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد امریکی صدر کی جانب سے پندرہ اکتوبر کو جامع ایٹمی معاہدے کی تائید نہ کرنے کی صورت میں اس معاہدے کو محفوظ رکھنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی ممالک تدابیر اور اقدامات کا ایک پیکج تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد امریکی صدر کی جانب سے پندرہ اکتوبر کو جامع ایٹمی معاہدے کی تائید نہ کرنے کی صورت میں اس معاہدے کو محفوظ رکھنا ہے۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورپی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیکج جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت میں ٹھوس بیان اور امریکی کانگریس کے ساتھ مذاکرات اور لابنگ کی کوششوں پر مشتمل ہو گا۔
برلن، پیرس اور لندن میں اعلی یورپی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں اس معاہدے کے ٹوٹ جانے کا بھی امکان پایا جاتا ہے جس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی عہدیداروں نے یہ بھی کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے پی بی ایس، ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں واشنگٹن کے ساتھ معاہدوں میں دیگر ممالک کی دلچسپی بھی کم ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دستبرداری کی صورت میں امریکہ کی عالمی ساکھ بھی متاثر ہو گی کیونکہ وہی ملک جس نے دو سال قبل سلامتی کونسل میں اس معاہدے کے حق میں ووٹ دیا تھا آج اسے مسترد کر رہا ہے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا کہ جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ امریکہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اس سے دنیا کو اس بات کا موقع ملے گا کہ کوئی بھی ملک جب یہ سمجھے گا کہ آئندہ حکومت کے ساتھ اس سے اچھا معاہدہ کیا جاسکتا ہے تو وہ مذاکرات میں دلچسپی لینا چھوڑ دے گا۔
جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی حکومت کے پالیسی بیان کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی دنیا کی مختلف شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر ٹرمپ کو مسلسل یہ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے سے نکلنے سے گریز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram