ترک فوج کا عفرین شہر میں 260 سنی کرد ملیشیا کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترک فوج کا عفرین شہر میں 260 سنی کرد ملیشیا کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی نے شام کے علاقے عفرین میں فوجی آپریشن کے دوران کرد باغی ملیشیا کے 260 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شام کے علاقے عفرین میں فوجی آپریشن کے دوران کرد باغی ملیشیا کے 260 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام کے سرحدی شہرعفرین میں آپریشن کے دوران 4 روز میں سیکڑوں سنی کردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں کرد باغی ملیشیا کے 260 ارکان بھی شامل ہیں۔ ترک فوج کا گزشتہ 5 روز سے عفرین میں آپریشن جاری ہے۔ ادھر شامی حکومت نے امریکہ اور ترکی کی شام میں فوجیم داخلت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram