ترکی و روس کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ

ترکی و روس کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ

ترکی اور روس کے درمیان ’ایس400‘ میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور روس کے درمیان ’ایس400‘ میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

سمجھوتے پر دستخط ترک دار الحکومت انقرہ میں کیے گئے تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ترکی روس سے ڈھائی ارب ڈالرز مالیت کا ’ایس 400 ‘میزائل خریدے گا۔

ادھر نیٹو اتحاد کو اس سمجھوتے پر تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے کیونکہ ترکی اس اتحاد کا رکن ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram